مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ونزوئلا کے صدر نکولس مادورو کل رات ایک اعلیٰ سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ تہران پہنچے ہیں جہاں آج صبح ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی نے صدارتی محل سعد آباد میں ان کا شاندار استقبال کیا۔ اطلاعات کے مطابق ونزوئلا کے صدر نکولس مادورو اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجت الاسلام رئیسی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے اور باہمی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات ، علاقائی امور اور عالمی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔ دونوں ممالک کے صدور کی موجودگی میں دونوں ممالک کے اعلی حکام 20 سالہ اسٹراٹیجک معاہدوں پر دستخط بھی کریں گے۔