16 October 2024

ایران اور ونزوئلا کے تعلقات اسٹراٹیجک ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے ونزوئلا کے صدر نکولس مادورو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور ونزوئلا کے تعلقات اسٹراٹیجک ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات مختلف شعبوں ميں جاری ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۵۵۳۳
تاریخ اشاعت: 13:03 - June 12, 2022

ایران اور ونزوئلا کے تعلقات اسٹراٹیجک ہیںمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے ونزوئلا کے صدر نکولس مادورو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور ونزوئلا کے تعلقات اسٹراٹیجک ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات مختلف شعبوں ميں جاری ہیں۔

صدر رئیسی نے ونزوئلا کے صدر کے دورہ تہران پر خوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ہم ونزوئلا کے صدراور ان کے ہمراہ وفد کو دورہ تہران پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ صدر رئیسی نے کہا کہ ایران کی خارجہ پالیسی دوست اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ مضبوط اور مستحکم تعلقات کو فروغ دینے  پر استوار ہے۔

صدر رئیسی نے اقتصادی پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ 41 برسوں میں ایران کو بیشمار پابندیوں اور خطرات کا سامنا رہا ہے لیکن ایرانی قوم نے ان پابندیوں اور خطرات کو فرصت میں تبدیل کرنے کی کوشش کی ہے۔

صدر رئیسی نے کہا کہ وائٹ ہاؤس کے ترجمان کو جب یہ کہتے ہوئے سنتے ہیں کہ امریکہ کی ایران کے خلاف پابندیوں کی پالیسی ناکام ہوگئی ہے تو ہمیں بہت خوشی محسوس ہوتی ہے۔ ونزوئلا کے عوام نے بھی کافی مشکلات کو برداشت کیا ہے لیکن ونزوئلا کی بہادر حکومت اور عوام نے بھی پابندیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور دشمن کی پابندیوں کو ناکام بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

صدر رئیسی نے کہا کہ دونوں ممالک نے 20 سالہ باہمی تعاون کے معاہدوں پر دستخط کئے ہیں جو دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اور مستحکم تعلقات کا مظہر ہیں۔

ونزوئلا کے صدر نکولس مادورو نے بھی ایران کو ونزئلا کا بہترین دوست ملک قراردیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک ملکر امریکہ کی معاندانہ پالیسیوں کامقابلہ کررہے ہیں اور امریکی پابندیوں کے باوجود دونوں ممالک ترقی اور پیشرفت کی سمت گامزن ہیں۔ نکولس مادورو نے کہا کہ ایران کے ساتھ قریبی تعلقات پر ہمیں فخر ہے۔ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں