16 October 2024

عراقی پارلیمنٹ کا شہید کمانڈروں کے قتل کی تحقیقات کے نتائج کو ظاہر کرنے کا مطالبہ

عراقی پارلیمنٹ کی سلامتی اور دفاعی کمیٹی نے عراقی وزیر اعظم سے شہید میجر جنرل حاج قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کے قتل کی تحقیقات کے نتائج کو منظر عام پر لانے کا مطالبہ کیا ہے ۔
خبر کا کوڈ: ۵۵۶۲
تاریخ اشاعت: 16:28 - June 19, 2022

عراقی پارلیمنٹ کا شہید کمانڈروں کے قتل کی تحقیقات کے نتائج کو ظاہر کرنے کا مطالبہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی پارلیمنٹ کی سلامتی اور دفاعی کمیٹی نے عراقی وزیر اعظم مطفی الکاظیم سے شہید میجر جنرل حاج قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کے قتل کی تحقیقات کے نتائج کو منظر عام پر لانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

عراقی پارلیمنٹ کی سلامتی اور دفاعی کمیٹی کے رکن احمد الموسوی نے العہد کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراقی پارلیمنٹ کی سلامتی اور دفاعی کمیٹی نے عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی سے تحقیقاتی رپورٹ کو شائع‏ کرنے اور پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ رپورٹ شائع‏ کرنے میں تاخير کی وجہ سے سب حیران ہیں۔

انھوں نے کہا کہ تحقیقات کے نتائج سے پارلیمنٹ کو آگاہ کرنا ضروری ہے۔  الموسوی نے کہا کہ عراقی حکومت کو بغداد ايئر پورٹ پر ہونے والے بہیمانہ حملے میں ملوث افراد کے نام ظاہر کرنا چاہییں تاکہ انھیں کیفر کردار تک پہنچایا جاسکے۔ واضح رہے کہ ایرانی سپاہ قدس کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی ، عراق کی حشد الشعبی کے نائب سربراہ ابو مہدی المہندس اور ان کے ہمراہ 8 افراد کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر 3 جنوری سن 2020 کوبغداد ايئر پورٹ پر ایک ڈرون حملے میں شہید کردیا گیا تھا۔ شہید میجر جنرل سلیمانی عراقی حکومت کی سرکاری دعوت پر بغداد ايئر پورٹ پہنچے تھے شہداء بغداد کے قتل میں بغداد ايئر پورٹ کے کچھ اہلکار ملوث ہیں جنھوں نے امریکہ کو میجر جنرل سلیمانی کی بغداد ايئر پورٹ پر پہنچنے کی اطلاعات فراہم کی تھیں۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں