اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ترکمنستان کے صدر کی ایرانی صدر کو کیسپین سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت

ترکمنستان کے وزیر خارجہ نے ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ گفتگو میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرسید ابراہیم رئیسی کو عشق آباد میں کیسپین ساحلی ممالک کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۵۶۹
تاریخ اشاعت: 15:32 - June 20, 2022

ترکمنستان کے صدر کی ایرانی صدر کو کیسپین سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکمنستان کے وزیر خارجہ رشید مردوف نے ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان کے ساتھ  ٹیلیفون پر گفتگو میں  اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرسید ابراہیم رئیسی کو عشق آباد میں  کیسپین ساحلی ممالک کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

ایران اور ترکمنستان کے وزراء خارجہ نے ٹیلیفون پر گفتگو میں دونوں ممالک کے صدور کی حالیہ ملاقات کو دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کے فروغ میں سنگ میل قراردیتے ہوئے کہا کہ باہمی تعاون کو فروغ دینے کے اچھے نتائج برآمد ہوں گے۔ایرانی وزیر خارجہ نے عشق آباد میں کیسپئن کے ساحلی ممالک کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ ایران کیسپئن کے ساحلی ممالک کے سربراہی اجلاس کی مکمل حمایت کرتا ہے ۔ ترکمنستان کے وزير خارجہ رشید مردوف نے ترکمنستان کے صدر کی دورہ تہران کے دوران شاندار میزبانی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ترکمنستان کے صدر نے ایرانی صدر کو عشق آباد میں کیسپئن کے ساحلی مماالک کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی باقاعدہ دعوت دی ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں