اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55
ایرانی بحریہ کے سربراه:

خطے میں کسی بن بلائے مہمان کی ضرورت نہیں ہے

ایرانی بحریہ کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ہم طاقت کے ساتھ پانی سرحدوں کی سیکوریٹی کو فراہم کرسکتا ہے اور علاقائی سلامتی کے لئے بن بلائے مہمان کی ضرورت نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۵۷۷
تاریخ اشاعت: 15:02 - June 21, 2022

خطے میں کسی بن بلائے مہمان کی ضرورت نہیں ہےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایڈمیرل شہرام ایرانی نے ملکی آبی سرحدوں کی حالیہ صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی فوج کی بحریہ سمندر کی گہرائیوں میں اپنی مستقل موجودگی کے ساتھ طویل فاصلے پر سلامتی کو فراہم کرسکتا ہے۔
انہوں نے اس سوال جو کیا دشمن نے خلیج فارس میں اپنے مقاصد کو حاصل کیا ہے؟ کے جواب میں کہا کہ نہ صرف دشمن ہمارے آبی سرحدوں میں اپنے مقاصد کو حاصل نہیں کرسکتا ہے بلکہ اپنے مقاصد سے پیچھے ہٹ گیا ہے اس طرح کہ آج اس کی خطے میں سنجیدہ موجودگی نہیں ہے۔
ایڈمیرل ایرانی نے علاقائی ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو علاقائی سلامتی کی اہم وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دشمن سیکوریٹی کی فراہمی پر توجہ مرکوز کرتا ہے جو یہ سلامتی ایرانی مستحکم فورسز کی بدولت جاری ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خطے کی سلامتی کی فراہمی کے لئے کسی بن بلائے مہمان کی موجودگی کی ضرورت نہیں ہے اور علاقائی سلامتی کی مضبوطی کے لئے خطے کے تمام ممالک کے درمیان دوستی بڑھانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے ملکی وار ہتھیاروں کے شعبوں میں ایرانی بحریہ کی حالیہ کامیابیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ذہین نوجوانوں کی حالیہ کامیابی ایرانی ساختہ ڈسٹرائر "دنا" تھی جس نے ایک عالمی مشق میں موثر شرکت کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی بحریہ میں رواں سال کے دوران نئے ڈسٹرائز شامل ہوں گے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں