اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایران کی افغانستان کے زلزلے کے متاثرین کو تعزیت کا اظہار

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے افغانستان کے حالیہ زلزلے میں افغان عوام کی موت اور زخمی ہونے پر تعزیت کا اظہار کیا۔
خبر کا کوڈ: ۵۵۸۸
تاریخ اشاعت: 20:37 - June 23, 2022

ایران کی افغانستان کے زلزلے کے متاثرین کو تعزیت کا اظہارمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعید خطیب زادہ نے افغانستان کے جنوب مشرقی علاقے میں آنے والے المناک زلزلے جس کے نتیجے میں افغانستان  کے بہت عوام جاں بحق اور زخمی ہوگئے ہیں، کے بعد افغانستان کی دوست اور برادر قوم اور حکومت کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

خطیب زادہ نے جاں بحق ہونے والوں کیلیے مغفرت اور زخمیوں کیلیے جلد صحت یابی کی دعا کر کے لواحقین اور پسماندگان کو تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہاکہ ہم زلزلہ زدگان کی امداد کے لیے کسی کوشس سے دریغ نہیں کریں گے اور تیار ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز پکتیا اور خوست کے صوبوں میں زلے کے جھٹکے محسوس ہوگئے جو افغان ٹی وی چینل طلوع ی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز کے زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد کم از کم 920 ہو گئی ہے اور زخمیوں کی تعداد بھی 620 افراد تک پہنچ چکی ہے۔

اس زلزلے سے بھی کچھ مالی نقصان ہوا ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6.1تھی اور زیر زمین اس کی گہرائی 51 کلو میٹر تھی۔

زلزلے کا مرکز افغانستان کے صوبے خوست سے 44 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں