اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایرانی سفیر کی پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے اسلام آباد میں پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ان کے دفتر میں ملاقات کی.
خبر کا کوڈ: ۵۶۱۲
تاریخ اشاعت: 18:06 - June 30, 2022

ایرانی سفیر کی پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف سے ملاقاتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے اسلام آباد میں پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ان کے دفتر میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات پر گفتگو کی گئی وزیر دفاع نے صدیوں پرانی مذہبی اور ثقافتی وابستگیوں سے پروان چڑھنے والے دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان جموں و کشمیر کے عوام کی منصفانہ جدوجہد کے لئے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی بھرپور اور غیر متزلزل حمایت کا شکر گزار ہے۔جوائنٹ بارڈر کمیشن (جے بی سی) کی اہمیت کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان نے بارڈر مینجمنٹ کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات کیے ہیں اور اس سلسلے میں مشترکہ کوششیں کی ہیں۔

جاری اعلامیہ کے مطابق مزید برآں پاکستان کے وزیر دفاع نے کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد افغانستان میں امن کے حصول کے لیے علاقائی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا،اس لیے وقت کا تقاضا ہے کہ افغان عوام کی مکمل حمایت اور یکجہتی کے ساتھ ساتھ کھڑے ہوں۔

ان تمام سالوں کے بعد افغانوں کو امن، ترقی اور خوشحالی کی ضرورت ہے اور اس کے مستحق ہیں اور عالمی برادری کو اس راستے پر مضبوطی سے چلنے میں ان کی مدد کرنی چاہیے۔ایران کے سفیر جناب سید محمد علی حسینی نے پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک دفاع اور توانائی کے شعبے میں وسیع تعاون کے امکانات رکھتے ہیں۔دونوں اطراف نے اطمینان کا اظہار کیا اور مشترکہ مفاد کے مختلف شعبوں میں تعاون کا ارادہ ظاہر کیا، سلامتی میں اضافہ، انسداد دہشت گردی اور علاقائی اقتصادی روابط کو یقینی بنانا۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں