16 October 2024

پاکستان کیساتھ مشترکہ قونصلر کمیشن کا چھٹا اجلاس ایران میں منعقد ہوگا

پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر نے تہران کی میزبانی میں مشترکہ قونصلر کمیشن کے چھٹے اجلاس کے انعقاد پر زور دیتے ہوئے قانونی اور عدالتی شعبوں میں تجربات کو شیئر کرنے کیلیے اپنے ملک کی آمادگی کا اعلان کیا۔
خبر کا کوڈ: ۵۶۲۹
تاریخ اشاعت: 18:42 - July 05, 2022

پاکستان کیساتھ مشترکہ قونصلر کمیشن کا چھٹا اجلاس ایران میں منعقد ہوگامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ بات محمد علی حسینی نے پیر کے روز اسلام آباد میں پاکستانی وزیر انصاف 'اعظم نذیر تارر' کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ اعظم نذیر کو پاکستان کے نئے وزیر انصاف کے طور پر تقرری کیلیے مبارکباد دیتے ہوئے دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان تعلقات بشمول عدالتی اور قانونی شعبوں میں تعاون کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا۔

حسینی نے مشترکہ عدالتی معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے تہران کی تیاری کا اعلان کیا جس کا پاکستانی فریق نے خیر مقدم کیا۔

انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان دہشت گردی اور منظم جرائم کے خلاف جنگ کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے مزید کہا کہ ہمیں قانونی اور عدالتی کے موضوعات میں بھی ان تعاون کو فروغ دینا چاہیے۔

پاکستان میں ایران کے سفیر نے کہا کہ ایران دونوں ممالک کے درمیان الیکٹرانک چارہ جوئی، قوانین میں ترمیم کرنا، جیلوں، متبادل سزاؤں کے  شعبوں میں اپنے تجربات کے تبادلے کے لیے تیار ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں