اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

گزشتہ ایک ماہ کے دوان امریکا کی خلائی مشن میں دوسری ناکامی

کیلیفورنیا کے امریکی خلائی مرکز سے ایک غیر مسلح راکٹ خلا میں بھیجنے کا تجربہ ناکام ہوگیا۔
خبر کا کوڈ: ۵۶۴۹
تاریخ اشاعت: 14:17 - July 09, 2022

گزشتہ ایک ماہ کے دوان امریکا کی خلائی مشن میں دوسری ناکامیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کیلیفورنیا کے امریکی خلائی مرکز سے ایک غیر مسلح راکٹ خلا میں بھیجنے کا تجربہ ناکام ہوگیا۔ 

اس سلسلے میں کہا گیا ہے کہ یہ راکٹ اپنی آزمائشی پرواز کے دوران صرف ۱۱ سیکنڈ کے بعد دوران پرواز خلائی مرکز میں پھٹ گیا اور اس کے ٹکڑے لانچنگ ایریا کے اطراف میں پھیل گئے۔

اس حادثے میں کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی خبر منتشر نہیں ہوئی ہے جبکہ خلائی مرکز کے حکام کا کہنا ہے کہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا کہ کیا چیز دھماکے کا باعث بنی، تاہم اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں۔ 

یاد رہے کہ امریکہ کی خلائی مشن کی روانگی میں گزشتہ ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں یہ دوسری ناکامی ہے۔ ایک مہینے سے کم عرصے سے پہلے بھی ایسٹرا راکٹ دو چھوٹے سٹیلائٹس کو لے کر زمین کے مدار تک نہیں پہنچ سکا تھا۔ اس وقت اس مشن کی ناکامی کے اسباب یہ بیان کئے گئے کہ ایسٹرا کے بالائی حصے نے فلوریڈا کے خلائی مرکز سے پرواز کے بعد کام کرنا چھوڑ دیا تھا اور ناسا کے بنائے ہوئے سمندری طوفانی کا پتہ لگانے والے دو چھوٹے سیارچے (سٹیلائٹ) کہ جو ایک ۳۰ میلین ڈالر کی لاگت والے منصوبے کا حصہ تھے، بھی ضائع ہوگئے۔ ایسٹرا کمپنی کے حکام نے بھی ناسا کے حکام اور دیگر شرکاء منصوبہ سے افسوس کا اظہا کرتے ہوئے تحقیقات کے مکمل ہونے پر مزید اطلاعات منتشر کرنے کا اعلان کیا تھا۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں