02 February 2025

دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھنے پرتاکید

ہندوستان اور اردن نے دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھنے پر تاکید کی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۶۹
تاریخ اشاعت: 19:07 - March 02, 2018

دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھنے پرتاکیدمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق ہندوستان کا دورہ کرنے والے اردن کے شاہ عبداللہ بن الحسین دوم نے نئی دہلی میں اسلامی ورثہ، مفاہمت اور میانہ روی کی ترغیب کے موضوع پر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ اسلام دنیا کا مستقبل ہے۔ اسلام محبت اور رواداری پر زور دیتا ہے اور اپنے ماننے والوں کو انسانیت کی خدمت پر آمادہ کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جاری لڑائی مختلف ملکوں کے درمیان جنگ نہیں ہے بلکہ یہ نفرت اور بنیاد پرستی پھیلانے والی قوتوں کے خلاف جنگ ہے ۔

اس موقع پر ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ بنیاد پرستی اور دہشت گردی کے خلاف لڑائی کسی خاص مذہب کے خلاف نہیں بلکہ یہ لڑائی منفی ذہنیت کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانیت کے خلاف درندگی کا حملہ کرنے والے شاید یہ نہیں سمجھتے کہ نقصان اس مذہب کا ہوتا ہے جس کے لئے کھڑے ہونے کا دعوی کرتے ہیں۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں