16 October 2024

ایران کی شام پر صہیونی میزائل حملوں کی شدید مذمت

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے غاصب صہیونی فوج کی جانب سے دمشق کے مضافات میں گزشتہ رات ہونے والے وحشیانہ میزائل حملوں کی شدید مذمت کی۔ ان حملوں میں دس افراد شہید و زخمی ہوئے۔
خبر کا کوڈ: ۵۷۰۱
تاریخ اشاعت: 14:47 - July 23, 2022

ایران کی شام پر صہیونی میزائل حملوں کی شدید مذمتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے غاصب صہیونی فوج کی جانب سے دمشق کے مضافات میں گزشتہ رات ہونے والے وحشیانہ میزائل حملوں کی شدید مذمت کی۔ ان حملوں میں دس افراد شہید و زخمی ہوئے۔  

 وزارت خارجہ کے ترجمان نے شہدا کے خاندانوں کو تعزیت پیش کرتے ہوئے شام کی حکومت اور عوام سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ صہیونی رجیم کی شام پر مسلسل جارحیت اور حملے اس ملک کی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی اور تسلیم شدہ بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی سرے عام خلاف ورزی ہے۔

ناصر کنعانی نے عالمی برادری، ذمہ دار بین الاقوامی اداروں اور انسانی حقوق کے دعویداروں کی صہیونی رجیم کے غیرقانونی اقدامات کے سامنے سوالیہ خاموشی پر حیرت اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ عالمی برادری خاص طور پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر لازم ہے کہ صہیونی رجیم کے پے در پے جرائم اور پرخطر طرز عمل کے مقابلے میں اپنی ذمہ داری پر عمل کریں۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے زور دے کر کہا کہ شام پر صہیونی رجیم کے مسلسل حملے اس ملک کی سلامتی اور قومی اقتدار کی خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ مسلح دہشت گردوں کی مدد اور انہیں شام کی سرزمین میں تحفظ فراہم کرنے اور تقویت دینے کی کوشش ہے۔ یہ امر پورے خطے کی سلامتی کے لئے خطرہ ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں