اپ ڈیٹ: 22 July 2024 - 15:01

ڈاکٹر مسعود پزشکیان ایرانی صدر منتخب

ایرانی صدارتی انتخابات میں مسعود پزشکیان نے کامیابی حاصل کی اور ملک کے صدر بن گئے۔
خبر کا کوڈ: ۵۷۹۳
تاریخ اشاعت: 14:42 - July 06, 2024

ڈیفپریس کے رپورٹ کے مطابق، ایران میں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ووٹوں کی گنتی مکمل ہوگئی اور مسعود پزشکیان ملک کے صدر بن گئے ہیں۔

ڈاکٹر مسعود پزشکیان ایرانی صدر منتخب

ایران کے الیکشن کمیشن کے ترجمان محسن اسلامی کے مطابق پیزشکیان نے 16.384.403 ووٹ حاصل کر کے انتخابات میں کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے حریف سعید جلیلی 13.538.179 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ دونوں امیدواروں کے درمیان آخر میں 20 لاکھ ووٹوں کا فرق تھا۔

مسعود پزشکیان اور سعید جلیلی نے 28 جون کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے تھے۔

پزشکیان شہید ابراہیم رئیسی کی جگہ لیں گے جو 19 مئی کو ایران کے شمال مغربی پہاڑی علاقے میں ہیلی کاپٹر کے حادثے کے دوران شہید ہوگئے تھے۔

ٹیگس: ایران ، صدر
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں