مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق قابل حسن کو دہشتگردوں نے پشاور کے قریبی شہر کوہاٹ میں اس وقت نشانہ بنایا جب وہ واپسی کے لئے جارہے تھے، قابل حسن زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے شہید ہوگیئے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان میں شیعہ پروفیشنلز کی ٹارگیٹ کلنگ کا سلسلہ جارہی ہے، خاص طور پر خیبر پختونخوا میں گذشتہ ایک ماہ کے دوران چار شیعہ مسلمانوں کو دہشتگردوںنے فائرنگ کرکے شہید کردیاہے اور کے پی کے کی پولیس ان دہشتگردؤں کو پکڑ نے میں ناکام ہے۔
دوسری جانب خیبر پختونخوا کی حکومت دہشتگردوں کی سرکوبی کرنے کی بجائے ان دہشتگردوں کی نرسری جامعہ حقانیہ کو کروڑوں روپے کی امداد فراہم کررہی ہے جسکا نتیجہ ہمارے سامنے ہے کہ وہ دہشتگرد جنکی کمر کو پاک افواج نے توڑ دیا تھا کے پی حکومت کے پیسوں سے علاج کرواکر وہ ایک بار پھر دہشتگردی اور ٹارگیٹ کلنگ کرنے میں مصروف ہوگئے ہیں۔
پیغام کا اختتام/