اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

عراق پر امریکا کا فوجی حملہ غلط تھا ، ٹرمپ

امریکی صدر ٹرمپ نے اعتراف کیا ہے کہ عراق پر امریکا کا فوجی حملہ غلط تھا۔
خبر کا کوڈ: ۶۱۰
تاریخ اشاعت: 20:03 - March 04, 2018

عراق پر امریکا کا فوجی حملہ غلط تھا ، ٹرمپمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے عراق پر امریکا کے حملے کی بابت سابق صدر بش اور امریکا کے خفیہ اداروں نیز امریکی اتحادیوں پر تنقید کی ہے۔ سی این این نے ٹرمپ کی ایک صوتی فائل حاصل کی ہے جس میں انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ عراق پر امریکا کا حملہ غلط تھا۔ یہ کلپ ہفتے کو سی این این نے نشرکی کی ہے۔

ٹرمپ نے ریاست فلوریڈا میں ریپبلکن پارٹی کے ڈونروں کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے میں کہا کہ ماضی میں نااہل اور ناقص سیاستدانوں نے امریکا میں طویل عرصے تک حکومت کی ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ دوہزار تین میں عراق پر امریکا کے فوجی حملے کا فیصلہ اب تک کا بدترین فیصلہ تھا۔ ٹرمپ اس سے پہلے بھی عراق میں عام تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کو ڈھونڈ نکالنے میں امریکا کے خفیہ اداروں کی ناکامی پرشدید تنقید کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا نے یہ جھوٹا بہانہ بنا کر کہ عراق میں عام تباہی پھیلانے والے ہتھیار موجود ہیں اس پر ملک پر حملہ کردیا تھا جس میں لاکھوں عراقی شہری مارے گئے تھے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں