مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق پاکستانی سینیٹ میں خالی ہونے والی باون نشستوں کے لئے ہفتے کو الیکشن ہوا جس میں حکمراں جماعت مسلم لیگ نون نے سب سے زیادہ پندرہ نشستوں پر کامیابی حاصل کی پپپلز پارٹی کو بھی غیر متوقع پر طور پر بارہ سیٹیں ملیں جبکہ پی ٹی آئی کو چھے نشستوں پر کامیابی حاصل ہوئی۔
نتائج آنے کے بعد سینیٹ کے چیئرمین کے عہدے کے لئے مسلم لیگ نون اور پیپلزپارٹی کے درمیان سیاسی معرکہ تیز ہوگیا ہے۔ چیئرمین کے انتخاب کے لئے ترپن ووٹ درکار ہوتے ہیں۔
حکمراں جماعت مسلم لیگ نون اور اس کی اتحادی جماعتوں کے پاس ایوان بالا میں چھیالیس ارکان ہیں جبکہ پیپلیز پارٹی اور اس کی اتحادی جماعتوں کے ارکان کی تعداد چھتیس ہے۔
اس درمیان فاٹا کے آٹھ ، بلوچستان کے چھے ، متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے پانچ اور آزاد ارکان کے ووٹ کسی بھی سیاسی اتحاد کے لئے انتہائی اہم ہوں گے اور وہ چیئرمین بنوانے میں بنیادی کردار ادا کریں گے۔
پیغام کا اختتام/