16 October 2024

دوہزار اٹھارہ کا الیکشن ریفرنڈم ہوگا، نواز شریف

پاکستان کے سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ ملک کو ستّر برسوں سے لاحق بیماری کو ختم کرنے کا وقت آگیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۶۲۳
تاریخ اشاعت: 10:10 - March 05, 2018

دوہزار اٹھارہ کا الیکشن ریفرنڈم ہوگا، نواز شریفمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق صوبہ پنجاب کے ضلع گجرات کے کوٹلہ علاقے میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حکمراں جماعت مسلم لیگ نون کے تاحیات قائد نوازشریف نے کہا کہ انہیں وزارت عظمی اور پارٹی کی صدارت کے عہدے سے ہٹادیا گیا لیکن عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکے۔

انہوں نے پرجوش انداز میں کہا کہ ملک میں آئندہ بھی حکومت مسلم لیگ نون کی ہوگی۔ان کا کہنا تھاکہ ملک کو ستّر برسوں سے جو بیماری لاحق ہے اس کو ختم کرنے کا وقت آگیا ہے۔ نوازشریف نے کہا کہ دوہزار اٹھارہ کے عام انتخابات میں عوام کو صرف ووٹ نہیں ڈالنا ہے بلکہ انقلاب لانا ہے اور یہ الیکشن ریفرنڈم ہونا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ نظام کو ختم کرنا ہے جس نے عوام کی عزت نہیں کی۔

جلسے کو نوازشریف کی بیٹی مریم نواز نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس تیزی سے عدالتی فیصلے نوازشریف کے خلاف آ رہے ہیں اتنی ہی تیزی سے عوام کی جانب سے نوازشریف کے حق میں فیصلے آرہے ہیں۔

پاکستان میں اگر چہ ابھی تک عام انتخابات کی تاریخوں کا اعلان نہیں کیا گیا ہے لیکن مسلم لیگ نون سمیت سبھی بڑی جماعتوں نے عام انتخابات کے لئے تیاریاں شروع کردی ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں