اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

امریکہ نے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کی: ایران

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران نے جوہری معاہدے کی پاسداری کی جبکہ امریکہ نے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۶۳۴
تاریخ اشاعت: 15:39 - March 05, 2018

امریکہ نے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کی: ایرانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے فرانس کے صدر میکرون سے ٹیلیفون پر گفتگو میں تمام فریقوں کی جانب سے جوہری معاہدے کی پابندی کرنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ  جب تک دوسرے فریق جوہری معاہدے کی پابندی کرتے رہیں گے تہران بھی اس وقت تک اس کی پابندی کرتا رہے گا۔

ایران کے صدر نے علاقائی مسائل کے بارے میں تہران اور یورپ کے تعاون کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے تعاون کا جوہری معاہدے سے کوئی تعلق نہیں ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں اہم نکتہ یہ ہے کہ  یورپ  کو چاہئیے کہ وہ جوہری معاہدے پر عمل در آمد کیلئے امریکہ کوصحیح راستے پر چلنے کی ترغیب دے۔

ایران کے میزائل پروگرام کے بارے میں مغربی ممالک کی تشویش کو مسترد کرتے ہوئے صدر روحانی نےکہا کہ دنیا کو مغربی ممالک کے ایٹمی ہتھیاروں اور پیشرفتہ میزائلی نظام پر بھی تشویش ہے۔ صدر روحانی نے کہا کہ یورپی ممالک کو یمن میں رونما ہونے والے جنگی جرائم اور انسانی المیہ  پراپنی آنکھیں بند نہیں کرنی چاہیے۔

اس گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے شام میں جاری کشیدگی اور بحران کو روکنے کے بارے میں بات چیت کی۔

فرانس کے صدر میکرون نے اس ٹیلیفونی گفتگو میں کہا کہ فرانس نے شروع سے جوہری معاہدے کی پابندی کی ہے اور جوہری معاہدے کے حوالے سے از سر نو مذاکرات کا خواہاں نہیں ہے تاہم وہ ایران کے ساتھ دیگر معاملات پر گفتگو کرناچاہتا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں