16 October 2024

سعودی عرب میں پہلی بار خواتین کی میراتھن دوڑ کے مقابلے کا اہتمام

سعودی عرب میں خواتین کے سلسلے میں افراط اور تفریط کا سلسلہ جاری ہے سعودی عرب میں جہاں خواتین کو پہلے بہت سے سماجی امور سے دور رکھا گيا وہاں آج عورتوں کو کھلی آزادی دی جاری ہے۔ سعودی عرب میں اسلامی احکام میں تبدیلیاں امریکی حکم کے مطابق کی جاتی ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۶۴۱
تاریخ اشاعت: 8:16 - March 06, 2018

سعودی عرب میں پہلی بار خواتین کی میراتھن دوڑ کے مقابلے کا اہتماممقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں خواتین کے سلسلے میں افراط اور تفریط کا سلسلہ جاری ہے سعودی عرب میں جہاں خواتین کو پہلے بہت سے سماجی امور سے دور رکھا گيا وہاں آج عورتوں کو کھلی آزادی دینے کا سلسلہ جاری ہے سعودی عرب میں عورتوں کو کھلی آزادی دینے کا سلسلہ امریکی صدر ٹرمپ کے دورہ سعودی عرب کے بعد آغاز ہوا ہے سعودی عرب میں اسلامی احکام میں تبدیلیاں امریکی حکم کے مطابق کی جاتی ہیں۔

العربیہ کے مطابق ہفتے کو سعودی عرب میں میراتھن کا اہتمام کیا گیا جس میں امریکہ، تھائی لینڈ اور دیگر ملکوں کی خواتین سمیت 1500خواتین نے حصہ لیا۔ امریکی حکام اشاروں پر سعودی عرب کے مدارس کے نصاب میں بھی تبدیلی لائی جارہی ہے۔

سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کو اس سلسلے میں امریکی حکام نے خصوصی ٹاسک دے رکھا ہے۔ سعودی عرب میں عورتوں کی پہلے والی صورتحال بھی اسلامی آئین کے مطابق نہیں تھی اورموجودہ تبدیلی بھی اسلامی دستورات کے مطابق نہیں ہے ذرائع کے مطابق سعودی عرب حقیقی اسلام سے بہت دور اور امریکی اسلام سے بہت قریب ہے وہابیت اور دہشت گردی کے فروغ کے سلسلے میں امریکہ اور سعودی رعب کا مشترکہ اتحاد ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں