16 October 2024

ایٹمی معاہدے کی شکست جوہری نگرانی کے عالمی نظام کی شکست ہو گی

جوہری توانائی کے عالمی ادارے آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ ایٹمی معاہدے کی شکست جوہری نگرانی کے عالمی نظام کی شکست ہو گی۔
خبر کا کوڈ: ۶۴۸
تاریخ اشاعت: 20:56 - March 06, 2018

ایٹمی معاہدے کی شکست جوہری نگرانی کے عالمی نظام کی شکست ہو گیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل نے پیر کے روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایران ایٹمی معاہدے کی بدستور پابندی کر رہا ہے اور یہ معاہدہ جوہری نگرانی کے عالمی نظام کی سب سے بڑی کامیابی ہے لہذا اس معاہدے کی شکست جوہری نگرانی کے عالمی معاہدے کی ناکامی ہو گی۔

انہوں نے ایٹمی معاہدے پر امریکہ کی برہمی کو غیر اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئی اے ای اے کے ماہرین تین ہزار دن ایران میں رہے ہیں اور انہوں نے ایران کی ایٹمی تنصیبات کی گہری نگرانی کی ہے۔ لہذا دوسرے اس معاہدے کے بارے میں کیا سوچتے ہیں یہ ان کا اپنا معاملہ ہے۔

آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا امانو نے پیر کے روز ویانا میں ادارے کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں بیان پڑھ کر سنایا تھا جس میں ایک بار پھر اس بات کی تصدیق کی تھی کہ ایران ایٹمی معاہدے کی مکمل پابندی کر رہا ہے۔

عالمی ادارہ اب تک اپنی نو رپورٹوں میں ایران کی جانب سے ایٹمی معاہدے کی پابندی کئے جانے کی تصدیق کر چکا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں