اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

میانمار میں مسلمانوں کی نسل کشی کی تصدیق

اقوام متحدہ کے ایک اعلی عہدیدار نے میانمار میں مسلمانوں کی نسل کشی کی تصدیق کی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۶۵۹
تاریخ اشاعت: 21:48 - March 06, 2018

میانمار میں مسلمانوں کی نسل کشی کی تصدیقمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق انسانی حقو‍ق کے شعبے میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے معاون خصوصی اینڈریو گلیمر نے یہ بیان بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزینوں کے کیمپوں کا دورہ کرنے کے بعد دیا۔ انہوں نے کہا کہ کوکس بازار کیمپ کے معائنے کے دوران ایسے شواہد نظر آئے ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کو بڑے وسیع اور منصوبہ بند تشدد کا سامنا ہے۔

اینڈریو گلیمر کا کہنا تھا کہ وہ سمجھے ہیں کہ یہ تمام اقدامات روہنگیا مسلمانوں کو میانمار سے بے دخل کرنے کی غرض سے انجام پا رہے ہیں۔

اس سے پہلے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزیناں فلپو گرینڈی نے بھی کہا کہ قرائن و شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ میانمار کے صوبے راخین کی صورت حال روہنگیا مسلمانوں کے لیے بدستور خراب ہے اور روزانہ سیکڑوں کی تعداد میں روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش کی سرحدوں کا رخ کر رہے ہیں۔

میانمار میں انتہا پسند بدھسٹوں اور سیکورٹی فورس کے منظم جرائم کے نتیجے میں ہزاروں روہنگیا مسلمان مارے جا چکے ہیں جبکہ کئی لاکھ لوگ اپنا گھر بار چھوڑ کر ہمسایہ ملکوں میں پناہ لینے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں