اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

سعودی اتحاد کے ٹھکانوں پر یمنی فوج کے حملے

یمنی فوج نے بحیرہ احمر کے جنوبی ساحلی علاقوں سے سعودی اتحاد کی فوج کی پیشقدمی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔
خبر کا کوڈ: ۶۶۰
تاریخ اشاعت: 21:52 - March 06, 2018

سعودی اتحاد کے ٹھکانوں پر یمنی فوج کے حملےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق یمنی ذرائع کے مطابق سعودی اتحاد کے فوجیوں نے بحیرہ احمر کے جنوبی ساحلوں سے یمن میں دراندازی کی کوشش کی تاہم یمنی فوج کی جوابی کارروائی کے باعث بھاری جانی نقصان اٹھاتے ہوئے انھیں پسپا ہونا پڑا۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے مختلف علاقوں میں قائم سعودی فوجی اتحاد کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں سعودی اتحاد کے متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہو گئے۔

صوبہ البیضا میں بھی یمنی فوج کے حملے میں سعودی عرب کے حمایت یافتہ مستعفی صدر منصور ہادی کے متعدد مسلح دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

تعز میں بھی یمنی فوج اور منصور ہادی کے مسلح دہشت گردوں کے درمیان گھمسان کی لڑائی ہوئی ہے۔

دوسری جانب  سعودی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ تعز میں یمنی فوج کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں