اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایران کی حکومت اور عوام کسی بھی بیرونی دباؤ کو قبول نہیں کریں گے

عالمی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر نے یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ ایران کی حکومت اور عوام کسی بھی بیرونی دباؤ کو قبول نہیں کریں گے۔
خبر کا کوڈ: ۶۶۱
تاریخ اشاعت: 8:22 - March 07, 2018

ایران کی حکومت اور عوام کسی بھی بیرونی دباؤ کو قبول نہیں کریں گےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، منگل کو تہران میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی کا کہنا تھا کہ امریکہ ایران کے دفاعی شعبے پر پابندیاں مسلط کرنا چاہتا ہے لیکن ایران کی حکومت اور عوام اسے ہرگز قبول نہیں کریں گے۔

فرانسیسی وزیر خارجہ کے حالیہ دورہ ایران کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا کہ فرانسیسی وزیر خارجہ کو اندازہ ہو گیا ہو گا کہ ایران اپنے مفادات پر کوئی سودے بازی نہیں کرتا۔

قابل ذکر ہے کہ  فرانس کے وزیر خارجہ جیان ایو لے دریان ایرانی حکام سے بات چیت کی غرض سے پیر کی صبح تہران پہنچے تھے۔

انہوں نے تہران میں اپنے قیام کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی، وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور قومی سلامتی کی اعلی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی سے ملاقات اور گفتگو کی۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں