16 October 2024

عالم اسلام باہمی اتحاد کے ذریعے مشکلات پر قابو پاسکتا ہے

ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ عالم اسلام، باہمی اتحاد کے ذریعے اپنی مشکلات پر قابو پا سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۶۸
تاریخ اشاعت: 12:21 - January 15, 2018

عالم اسلام باہمی اتحاد کے ذریعے مشکلات پر قابو پاسکتا ہےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی ملکوں کے بین الپارلیمانی اجلاس سے میں شرکت کے لیے تہران آنے والے برکینافاسو کے ڈپٹی اسپیکر سالفو تیمورہ سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر علی لاریجانی کا کہنا تھا کہ عالم اسلام میں پائے جانے والے تنازعات اور مسائل کو صرف باہمی اتحاد کے ذریعے ختم کیا جا سکتا ہے۔

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ تہران میں اسلامی ملکوں کا بین الپارلیمانی اجلاس موجودہ مشکلات پر قابو پانے کے لیے مختلف نظریات کو ایک دوسرے کے قریب لانے کا بہترین موقع ہے۔

ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا کہ امت مسلمہ کے خلاف امریکہ کی مہم جوئی کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے اور امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی کا فیصلہ بھی اسی مہم جوئی کا حصہ ہے۔

اس موقع پر برکینافاسو کے ڈپٹی اسپیکر نے بھی امریکی صدر کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی کا فیصلہ انتہائی خطرناک ہے اور اس پر عملدرآمد کو روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔

انڈونیشیا کی قومی اسمبلی کے اسپیکر فضلی زون نے کے ساتھ ملاقات میں بھی ایران کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی کا کہنا تھا کہ اسلامی ملکوں کو عالمی سطح پر اپنے حقوق کے دفا‏ع کے زیادہ متحرک ہونے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک افرادی قوت اور توانائی کے ذخائر کے لحاظ سے بے پناہ گنجائش کے مالک ہیں جن سے مشترکہ اہداف کی تکمیل کے لیے بھرپور طریقے سے فائدہ اٹھایا جانا چاہیے۔
انہوں نے تہران میں اسلامی ملکوں کی پارلیمانوں کے تیرہویں اجلاس کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ اجلاس، اسلامی ملکوں کے ایک دوسرے کے قریب لانے، باہمی تعلقات کے فروغ اور اسلامی دنیا کی مشکلات کے حل میں مدد گار ثابت ہو سکتا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ تہران اجلاس کے دوران امت مسلمہ کے حقوق کے دفاع کی خاطر اہم اور ٹھوس فیصلے کیے جائیں گے۔

انڈونیشیا کے اسپیکر فضلی زون نے بھی اس موقع پر کہا کہ جکارتا کو پوری امید ہے کہ تہران میں ہونے والا بین الپارلیمانی اجلاس، عالم اسلام کی مشکلات اور مسائل کا ٹھوس اور پائیدار حل تلاش کرنے میں مددگار ثابت ہو گا۔
اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کا بین الپارلیمانی اجلاس سولہ جنوری کو تہران میں منعقد ہوگا اور سترہ جنوری تک جاری رہے گا۔ اس اجلاس میں شرکت کے لئے اسلامی ملکوں کے اسپیکرز اور پارلیمانی وفود تہران پنچنا شروع ہو گئے ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں