مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی حزب اختلاف کی جماعت لیبر پارٹی کے لیڈر جرمی کوربین نے کہا ہے کہ وزیراعظم تھریسا مئے نے یمن پر سعودی عرب کے حملے کو قانونی قراردینے کے سلسلے میں پارلیمنٹ کو دھوکہ دیا ہے۔
جیرمی کوربن نے کہا کہ سعودی حکومت یمن میں جنگی جرائم کا ارتکاب کررہی ہے اور اقوام متحدہ نے بھی اس بات کو ثبوت وشواہد کے ساتھ ثابت کیا ہے۔
برطانوی اخبار گارڈین نے بھی سعودی عرب اور برطانیہ کے درمیان ہتھیاروں کے سودے کو برطانوی حکام کی پیشانی پر بدنما داغ قراردیا ہے۔
برطانیہ کے بہت سے سیاستدانوں نے بھی خبردار کیا ہے کہ برطانیہ اور سعودی عرب کے درمیان ہتھیاروں کی ڈیل سے یمن کی جنگ مزید طولانی ہوگی اور اس کے نتیجے میں یمن کے مزید بے گناہ شہری مارے جائیں گے۔
سعودی عرب اور برطانیہ نے جمعے کو ایک سمجھوتے پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت برطانیہ سعودی عرب کو مزید 48، ٹائیفون جنگی طیارے فروخت کرے گا۔
سعودی عرب کے ہاتھوں ٹائیفون جنگی طیاروں کی فروخت کا یہ سودا برطانیہ نے ایک ایسے وقت کیا ہے جب سعودی حکومت مارچ 2015 سے یمن پر وحشیانہ حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔
جنگ یمن میں سعودی عرب کو امریکا اور برطانیہ کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔
پیغام کا اختتام/