مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے ٹوئٹر پیغام میں لکھا ہے کہ امریکہ اپنے نصف سے زائد خطرناک ہتھیار مشرق وسطی برآمد کرچکا ہے اور خطے میں عدم استحکام کا ذمہ دار ایران کو ٹہراتا ہے۔
جواد ظریف کا کہنا تھا کہ خطرناک ہتھیاروں کا ایک بڑا حصہ ایسے ممالک کو برآمد کیا گیا ہے جو نا تجربہ کار ہونے کے ساتھ ساتھ خطے میں جنگی جرائم میں ملوث ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ امریکی حکام ایران کو عدم استحکام کا ذمہ دار ٹہرا کر لوگوں کو فریب دینا چاہتے ہیں۔
پیغام کا اختتام/