مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابقل اہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو عدلیہ مخالف تقاریر کرنے پر نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں پندرہ مارچ کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس شاہد کریم نے یہ حکم اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست کی سماعت کے بعد جاری کیا جس میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز عوام کو عدلیہ کے خلاف اکسانے سے باز نہیں آرہے ہیں۔
عدالت نے سیکریٹری پیمرا کو بھی مرکزی کیس میں فریق بنانے کی اجازت دیتے ہوئے پندرہ مارچ کو جواب طلب کر لیا۔
پیغام کا اختتام/