مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے آرمی چیف جنرل بپن راوت نے نئی دہلی میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد پر تعینات فوج کسی بھی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان سرحدوں پر جنگ بندی کو بنائے رکھنے کا خواہاں ہے اور چاہتا ہے کہ سرحدوں پر امن ہو۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان جنگ بندی کا جواب جنگ بندی سے دے گا تاہم اگر پاکستان نے سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری رکھا تو ہندوستانی فوج بھی سخت جوابی کارروائی کرے گی۔
واضح رہے کہ لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی اور پاکستانی فورسز کے مابین وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے جس میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک، زخمی اور بے گھر ہوچکے ہیں۔ دونوں ممالک ایک دوسرے پر سیز فائر کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کرتے ہیں۔
پیغام کا اختتام/