16 October 2024

ایران کے وزیر خارجہ کی تجویز پرعمل کرنے کی ضرورت

ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے صدر نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کو ایرانی پیشکش پر سنجیدگی کے ساتھ غور کرنا چاہئے کیونکہ اس پیشکش کو قبول کرنے سے دونوں برادر اسلامی ملکوں کے تعلقات میں مزید بہتری پیدا ہوگی۔
خبر کا کوڈ: ۸۰۲
تاریخ اشاعت: 6:04 - March 17, 2018

ایران کے وزیر خارجہ کی تجویز پرعمل کرنے کی ضرورتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق جمعیت علماء پاکستان (نورانی) و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے پاکستان کے دورہ پر آئے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کے اس بیان کو خوش آئند قرار دیا ہے جس میں انہوں نے چاہ بہار بندرگاہ کے منصوبہ میں پاکستان کو بھی سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے اور اس کو گوادر سے منسلک کرنے کی پیشکش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت نے امریکی ناراضگی کے ڈر سے پاک - ایران گیس پائپ لائن منصوبہ کو نامکمل چھوڑ کر نہ صرف ملکی معیشت کو سخت نقصان پہنچایا بلکہ اپنے پڑوسی ملک سے دوری پیدا کرلی جبکہ ہندوستان نے امریکی اور مغربی ملکوں کی ایران پر پابندیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ایران سے تیل کی خریداری اور چاہ بہار بندرگاہ میں سرمایہ کاری جاری رکھی۔

صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ حکومت امریکی دباؤ میں آئے بغیر ملک کے مفاد میں مضبوط فیصلے کرے، گیس پائپ لائن منصوبہ کو جلد مکمل کرے اور چاہ بہار بندرگاہ کے سلسلہ میں ایرانی وزیر خارجہ کی پیشکش کو قبول کرے تاکہ ایران جو ہمارا برادر اسلامی پڑوسی ملک ہے، اس سے ہمارے اقتصادی، معاشی اور معاشرتی دوستانہ تعلقات مزید مستحکم ہوسکیں جس سے خطے میں پائیدار امن کے قیام اور امت مسلمہ کو در پیش مسائل کے حل میں بھی کافی مدد ملے گی۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں