اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

چینی صدر کی مدت صدارت میں مزید پانچ سال کی توسیع

چین کے صدر کو ایک بار پھر کمیونیسٹ پارٹی کا قائد منتخب اور ان کی مدت صدارت میں مزیدپانچ سال کی توسیع کردی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۸۱۷
تاریخ اشاعت: 22:25 - March 18, 2018

چینی صدر کی مدت صدارت میں مزید پانچ سال کی توسیعمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کے سالانہ اجلاس میں تمام دوہزار نو سو ستر ارکان نے شی جن پنگ کے حق میں ووٹ دیا۔اس سے پہلے نیشنل پیپلزکانگریس نے شی جن پنگ کو غیرمعینہ مدت کے لیے صدر رہنے کا اختیار دیا تھا۔

شی جن پنگ دوہزار تیئیس کے بعد بھی چین کے صدر رہیں گے۔ چین کی پارلیمنٹ نے صدر شی جن پنگ کی دوسری مدت صدارت کی توثیق کردی ہے۔ چین کے صدر شی جن پنگ نے اپنے پہلے پانچ سالہ دور صدارت میں کرپشن کے خلاف مہم شروع کی تھی جس کے دوران حکمران جماعت کے بہت سے سینیئر رہنماؤں اور اعلی سرکاری عہدیداروں کو مالی بدعنوانیوں کے الزام میں گرفتار کے جیلوں میں بند کردیا گیا تھا۔

چین کی پارلیمنٹ نے کرپشن کے خلاف مہم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے وانگ کی شان کو صدر شی جن پنگ کا معاون مقرر کیا ہے۔

پیغام کا اختتام/ 

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں