مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق سیالکوٹ میں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے گزشتہ ہفتے ورکرز کنونشن میں اپنے اوپر سیاہی پھینکنے کے واقعے کے حوالے سے کہا کہ سیاہی پھینکے جانے پر کوئی دکھ نہیں ، ہمارا مذہب ہمیں دہشت گردی نہیں محبت سکھاتا ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہم جنرل الیکشن کے دور میں داخل ہو چکے ہیں، 31 مئی کو اسمبلیاں تحلیل ہوجائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تقدیر کا فیصلہ عوام کے ووٹوں سے ہوگا اور ووٹ کی عزت ہوگی تب ہی ملک ناقابل تسخیر ہوگا، آئندہ الیکشن میں عوام ووٹ کی طاقت سے احتساب کریں گے۔
پیغام کا اختتام/