اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

احتجاجی مظاہروں کے درمیان، ہند اسرائیل معاہدہ

ہندوستان اور اسرائیل کے درمیان سائبر سیکیورٹی، سائنس و ٹیکنا لوجی، ایئر ٹرانسپورٹ، فلم پروڈکشن، تیل اور گیس سمیت 9 معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۸۴
تاریخ اشاعت: 13:35 - January 16, 2018

احتجاجی مظاہروں کے درمیان، ہند اسرائیل معاہدہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، دوروز قبل اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو 130 رکنی وفد کے ہمراہ 6 روزہ دورے پر ہندوستان پہنچے۔ نیتن یاہوکے دورہ ہندوستان کے موقع پر جہاں زبردست احتجاجی مظاہرے ہوئے وہیں دونوں ممالک کے درمیان سائبر سیکیورٹی، سائنس اور ٹیکنالوجی، ایئر ٹرانسپورٹ، فلم پروڈکشن، تیل اور گیس، سولر تھرمل انرجی، خلائی ٹیکنالوجی اور ہومیوپیتھک ادویہ سازی کے 9 معاہدوں پر دستخط ہوئے۔

واضح رہے کہ یہ صیہونی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کا پہلا دورہ ہندوستان ہے، اس سے قبل گزشتہ برس ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے اسرائیل کا دورہ کیا تھا۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں