16 October 2024

یمن پر جارحیت جاری رکھو امریکی سینٹ

امریکی سینٹ نے کل یمن میں جنگ بندی کی مخالفت کرتے ہوئے سعودی عرب کو جارحیت جاری رکھنے کی کھلی چھوٹ دی۔
خبر کا کوڈ: ۸۵۶
تاریخ اشاعت: 22:55 - March 21, 2018

مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق امریکی حکومت سینٹ میں یمن میں جنگ بندی کی مخالف تھی اور امریکی وزیر جنگ جیمز میٹس نے حالیہ دنوں میں یمن میں جنگ بندی کی بھر پور مخالفت کرنے کی مہم چلا رکھی تھی۔

امریکی سینٹ نے ایسے میں یمن میں جنگ بندی کی مخالفت کی کہ جب سعودی ولیعہد بن سلمان ان دنوں سعودی عرب کے دورے پر ہیں۔ اور انہوں نے اپنے 2 ہفتے کے دورہ امریکہ کے موقع پر امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کی جس کے دوران امریکہ اور سعودی عرب کے مابین ہتھیاروں کے ایک بڑے معاہدے پر دستخط ہوئے۔ جس کے بعد امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ سعودی عرب پر زیادہ سے زیادہ ہتھیار فروخت کرنے کے حق میں ہیں۔

سعودی ولیعہد بن سلمان  نے 21 جون 2017 سے سعودی عرب کے ولیعہد بننے کے بعد سے امریکہ اور اسرائیل کے مفادات کے حصول کیلئے کافی کام کیا۔

سعودی عرب نے امریکہ کی حمایت سے مارچ 2015 میں جارحیت کی جس کے نتیجے میں اب تک لاکھوں افراد شہید،زحمی اور بے گھر ہو چکے ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں