مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کابل کا دورہ کرنے کے لئے افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی کا دعوت نامہ قبول کر لیا۔
افغانستان کے صدر محمد اشرف عنی نے پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنوجوعہ کے دورہ کابل میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان کے وزیراعظم کو کابل کا دورہ کرنے کی دعوت دی تھی۔
اس سے قبل افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کابل میں ہونے والے دوسرے امن اجلاس میں بھی پاکستان کے ساتھ ہمہ جہتی مذاکرات کی تجویز پیش کی تھی۔
واضح رہے کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان مختلف مسائل منجملہ ڈیورنڈ لائن اور سرحدی تنصیبات کے قیام کے بارے میں اختلافات پائے جاتے ہیں اور دونوں ملکوں کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف دہشت گردی کی حمایت کرنے کے الزامات عائد کئے جاتے رہے ہیں۔
پیغام کا اختتام/