16 October 2024

دہشت گرد گروہوں کی ٹریننگ کے بارے میں پاکستان پر ہندوستان کا الزام

ہندوستان کی وزارت داخلہ نے اپنے ملک کی پارلمینٹ میں ایک رپورٹ پیش کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ بعض سکھ نوجوان، پاکستان جا کر اس ملک کی خفیہ ایجنسیوں کے مراکز میں دہشت گردی کی تربیت حاصل کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۸۸۱
تاریخ اشاعت: 5:44 - March 24, 2018

دہشت گرد گروہوں کی ٹریننگ کے بارے میں پاکستان پر ہندوستان کا الزامیہ نوجوان سکھ، پاکستان میں دہشت گردی کی تربیت حاصل کر کے ہندوستان میں تخریبی حملے کرتے ہیں۔

اس سے قبل ہندوستان کے مشیر داخلہ نے اعلان کیا تھا کہ ان کے ملک میں ساٹھ سے زائد دہشت گرد گروہ سرگرم عمل ہیں جن میں سے چونتیس گروہ مشرقی ریاست منی پور میں موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان میں سرگرم دہشت گرد گروہوں کو بیرونی ممالک، خاص طور سے پاکستان کی حمایت حاصل ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہندوستان میں سکھوں کا ایک گروہ علیحدگی پسندی کی سرگرمیوں میں ملوث ہے۔

ہندوستان کی جانب سے پاکستان پر دہشت گردوں کو تربیت دینے کا الزام ایسی حالت میں لگایا گیا ہے کہ وہ جموں و کشمیر میں بھی تخریبی اور دہشت گردانہ حملوں کا ذمہ دار بھی پاکستان کو قرار دیتا رہا ہے۔

واضح رہے کہ مسئلہ کشمیر پر دونوں ملکوں کے درمیان شدید اختلافات پائے جاتے ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں