مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پیرس میں فرانسیسی وزارت خارجہ کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں ایٹمی معاہدے کے باقی رہنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیرس حکومت اپنے یورپی اتحادیوں کے ساتھ اسی سمت میں قدم آگے بڑھا رہی ہے۔
فرانس کی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں امید ظاہر کی گئی ہے کہ امریکہ بھی ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے درمیان ہونے والے ایٹمی معاہدے کی پابندی کرے گا۔
اس سے پہلے یورپی یونین کے امور خارجہ کی انچارج فیڈریکا موگرینی کئی بار کہہ چکی ہیں کہ ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے درمیان ہونے والا ایٹمی معاہدہ ایک عالمی معاہدہ ہے اور عالم برداری اس کی حمایت کرتی ہے۔
پیغام کا اختتام/