مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق ایرانی سفارت خانے کی جانب سے منعقدہ جشن نوروز کی تقریب میں اسلام آباد میں متعین ان ملکوں کے سفیروں نے شرکت کی جہاں نوروز کا جشن منایا جاتا ہے۔
پاکستانی عوام اور پاکستان میں مقیم غیر ملکی سفارت کاروں نے جشن نوروز کی تقریب میں بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر ایران کے مختلف شہروں میں رائج نوروز کے نغمے اور ترانے بھی پیش کیے گئے ۔
تقریب میں حاضرین کے لئے ہفت سین دسترخوان بھی سجایا گیا تھا جس کے ساتھ لوگوں نے اپنی تصاویر بھی کھنچوائیں۔
اس موقع پر ایران کے سفیر مہدی ہنردوست نے عید نوروز اور آمد بہار کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے عید نورز کو خوبصورت روایت اور قوموں کے درمیان تعلق کا ذریعہ قرار دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ عید نوروز صرف ایرانی قوم یا چند ملکوں کی عید نہیں ہے بلکہ سب کی عید ہے کیونکہ یہ عید پوری دنیا کے لیے تازگی اور خوشحالی کا پیغام لیکر آتی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ دنیا میں تقریبا تین سوملین لوگ اکیس مارچ کو جشن نوروز مناتے ہیں۔
پیغام کا اختتام/