16 October 2024

23 مارچ پاکستان کی تاریخ میں سنگ میل

پاکستان کے صدر اور وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا راز جمہوریت میں پوشیدہ ہے۔
خبر کا کوڈ: ۸۸۸
تاریخ اشاعت: 16:25 - March 24, 2018

23 مارچ پاکستان کی تاریخ میں سنگ میلمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے یوم پاکستان کے موقع پر اپنے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کی سلامتی اور ترقی و خوشحالی کا راز جمہوریت میں پوشیدہ ہے۔

صدر ممنون حسین نے یوم پاکستان کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں کہا کہ 23 مارچ ہماری تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، قرارداد لاہور نے برصغیر کے مسلمانوں کو عظیم مقصد کے لیے متحد کیا، قائداعظم محمد علی جناح، علامہ اقبال اور تحریک آزادی کے قائدین کی قربانیوں سے حصول پاکستان کی راہ ہموار ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور استحکام کا راز جمہوریت میں پوشیدہ ہے، جمہوری روایات سے رواداری، ہم آہنگی اور برداشت کو فروغ ملے گا۔

پاکستان کے صدر کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند دہائیوں میں دہشت گردی نے خطے اور پاکستان کو بری طرح متاثرکیا، خوشی ہے کہ پوری قوم نے یکجان ہو کر دہشت گردی کا مقابلہ کیا، دہشت گردی کے خاتمے سے ملک میں امن وامان بحال ہوچکا ہے۔

دوسری جانب پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ یوم پاکستان 78 سال پہلے کے عظیم دن کی یاد دلاتا ہے، 23 مارچ 1940 کو مسلمانوں نے الگ ریاست کے قیام کا فیصلہ کیا، آج ہم 23 مارچ 1940 کو یوم پاکستان کے طور پر منا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ماضی پر نظر ڈالتے ہوئے مستقبل کی فکر کرنا ہوگا اور کامیابیوں کے ساتھ ساتھ کوتاہیوں کا جائزہ بھی لینا ہوگا۔

در ایں اثنا پاکستان میں آج یوم پاکستان جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

سیکیورٹی کے پیش نظر شکرپڑیاں پریڈ گراؤنڈ کے اطراف کی سڑکیں بند ہیں جبکہ موبائل سروس جزوی طور پر معطل رہنے کا امکان ہے۔ پریڈ میں سری لنکا کے صدر خصوصی شرکت کریں گے۔

یوم پاکستان پر وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 ، 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

دریں اثنا رات 12 بجے 23 مارچ کا آغاز ہوتے ہی لاہور میں مینار پاکستان پر اور کراچی میں بھی شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں