16 October 2024

انسانی حقوق کونسل میں اسرائیل مخالف پانچ قراردادیں منظور/ امریکہ کی شدید برہمی

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا سالانہ اجلاس فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی اقدامات کے بارے میں پانچ قرار دادیں پاس کر کے ختم ہوگیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۸۹۶
تاریخ اشاعت: 23:31 - March 25, 2018

انسانی حقوق کونسل میں اسرائیل مخالف پانچ قراردادیں منظور/ امریکہ کی شدید برہمیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے جمعے کو اس کونسل کے منشور کی ساتویں شق کے تحت اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کی درخواست پر پانچ قرار دادوں کی منظوری دی ہے۔

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے منشور کی ساتویں شق کے مطابق یہ کونسل ہر اجلاس میں غرب اردن کے علاقوں میں اسرائیل کے اقدامات کے بارے میں رپورٹ پیش کرنے کی پابند ہے۔

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے چندماہ قبل غیر قانونی صیہونی بستیوں کی تعمیرمیں مصروف دو سو چھے کمپنیوں کی فہرست جاری کی تھی جس پر اسرائیل اور امریکہ نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا تھا۔ ان کمپنیوں میں سے ایک سو تینتالیس کا تعلق اسرائیل سے اور بائیس کا تعلق امریکہ سے ہے۔

انسانی حقوق کونسل نے اپنے تازہ موقف میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے، آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نکی ہیلی نے اسرائیل کے خلاف پانچ قراردادوں کی منظوری پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر اسرائیل مخالف قراردادیں پاس کرنے کا سلسلہ جاری رہا تو امریکہ انسانی حقوق کونسل سے باہر نکل جائے گا۔

نکی ہیلی نے اپنے بیان میں دعوی کیا ہے کہ انسانی حقوق کونسل حقیقی معنوں میں انسانی حقوق کا دفاع کرنے کے قابل نہیں ہے اور امریکہ کے صبر کا پیمانہ کسی بھی وقت لبریز ہوسکتا ہے۔ امریکہ اس سے پہلے بچوں کی قاتل اسرائیلی حکومت کی حمایت میں اقوام متحدہ کے ثقافتی ادارے یونیسکو میں بھی اپنی رکنیت ختم کر چکا ہے۔ امریکی وزارت خارجہ نے اکتیس دسمبر دوہزار سترہ کو یہ کہتے ہوئے کہ یونیسکو اسرائیل دشمن ادارہ ہے، اپنی رکنیت ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔امریکہ نے اس وقت یونیسکو کی مالی امداد بند کردی تھی جب اس ادارے میں فلسطین کو باضابطہ رکنیت دی گئی تھی جس کی اسرائیل اور امریکہ کے سوا دنیا کے تمام ملکوں نےحمایت کی تھی۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں