اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

علاقائی بحران اغیار کی عدم مداخلت سے قابل حل ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے بین الاقوامی امور کے مشیر نے کہا ہے کہ علاقائی بحران من جملہ یمن،بحرین اور لیبیا کا بحران گفتگو اوراغیار کی عدم مداخلت سے قابل حل ہے۔
خبر کا کوڈ: ۸۹۹
تاریخ اشاعت: 23:50 - March 25, 2018

علاقائی بحران اغیار کی عدم مداخلت سے قابل حل ہےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے بین الاقوامی امور کے مشیر حسین امیر عبداللہیان کہا ہے کہ علاقائی دشمن صرف طاقت کی زبان سمجھتے ہیں جبکہ امریکہ کی نئی تقرری صرف عرب ممالک سے رقم سمیٹنے اور تجارت کی غرض سے ہے۔

امیر عبداللہیان نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکی صدر ٹرمپ اور صیہونی وزیر اعظم  بن یامین نیتن یاہو کے بیانات کا جواب بھرپور طریقےسے دینے کی ضرورت ہے۔

انھوں نے سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کی پالیسیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ  سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان در حقیقت امریکی اور صہیونی ہاتھوں میں بری طرح پھنس گئے ہیں اور اس کے برے نتائج ریاض اور اس کے اتحادی ممالک پر پڑیں گے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں