اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

جشن میلاد امام محمد تقی علیہ السلام

فرزند رسول حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کی شب ولادت باسعات کی مناسبت سے ایران سمیت مختلف ملکوں میں جشن اور قصیدہ خوانی کی محفلوں کا سلسلہ جاری ہے۔
خبر کا کوڈ: ۹۰۵
تاریخ اشاعت: 23:54 - March 27, 2018

جشن میلاد امام محمد تقی علیہ السلاممقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جشن کے بڑے بڑے اجتماعات مشہد مقدس میں حضرت امام رضا علیہ السلام کے روضے اور قم المقدسہ میں حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ کے مرقد پاک میں منعقد کیے جارہے ہیں۔

دارالحکومت تہران اور ایران کے دیگر شہروں میں بھی فرزند رسول حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کا جشن جاری ہے اور مساجد و امام بارگاہوں میں قصیدہ خوانی کی محفلیں منعقد کی جارہی ہیں۔

عراق کے شہر کاظمین میں جہاں حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کا روضہ واقع ہے بڑی تعداد میں زائرین جمع ہیں اور آپ کی بارگاہ اقدس میں عقیدت کے پھول نچھاور کر رہے ہیں۔

اس مناسبت سے ہندوستان اور پاکستان میں بھی قصیدہ خوانی کی محفلوں اور جشن کا سلسلہ جاری ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں