مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے پکتیکا کے سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹن کے سرحدی علاقے میں ہونے والی اس جھڑپ میں پاکستان کے کم از کم سات فوجی اہلکار ہلاک اور ایک افغان سرحدی فوجی اہلکار زخمی ہو گیا۔
افغان حکام نے دعوی کیا ہے کہ دونوں طرف کے سرحدی فوجیوں کے درمیان جھڑپ کا سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب پاکستانی کے سرحدی سیکورٹی اہلکاروں نے افغانستان کے صوبے پکتیکا کے علاقوں پر راکٹ داغے۔
افغانستان کی وزارت خارجہ نے اس سلسلے میں کابل میں پاکستان کے ناظم الامور کو بھی طلب کر لیا۔ افغان ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ ایک ماہ کے دوران پاکستان سے افغانستان کے علاقوں میں سیکڑوں راکٹ داغے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ اس قسم کے حملوں کی بنا پر کافی عرصے سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں کشیدگی چلی آ رہی ہے۔