مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق رائٹرز نے سفارتی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعوی کیا کہ برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے ایران کے میزائلی پروگرام اور ایران کی علاقائی سطح پر سرگرمیوں کا بہانہ بنا کر یورپی یونین کو ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے کی تجویز دی ہے۔ البتہ پابندیاں عائد کرنے کے لئے یورپی یونین کے تمام 28 رکن ممالک کے مثبت رائے کی ضرورت ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے رکن ممالک نے کل ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے کا جائزہ لیا۔
رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے رکن ممالک کی کوشش ہے کہ 16 اپریل سے قبل ایران کے خلاف نئی پابندیوں کو حتمی شکل دی جائے۔
پیغام کا اختتام/