اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

سعودی الزامات پر ایران کا رد عمل

اقوام متحدہ میں تعینات ایران کے مستقل مندوب نے انصار الله کی جانب سے سعودی عرب پر میزائلی حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کے سعودی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سعودیوں کا مقصد عالمی رائے عامہ کو گمراہ کرنا ہے.
خبر کا کوڈ: ۹۳۹
تاریخ اشاعت: 22:28 - March 30, 2018

سعودی الزامات پر ایران کا رد عملمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں تعینات ایران کے مستقل مندوب غلام علی خوشرو نے ایران مخالف سعودی عرب کے حالیہ الزامات پر اپنے ردعمل میں کہی۔ انہوں نے اس حوالے سے سربراہ اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کے صدر کو بھی مراسلہ بھیج دیا۔ انہوں نے اپنے خط میں سعودی عرب کے الزامات پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ الزامات اور دھمکیاں اقوام متحدہ کے منشور کی خلاف ورزی ہیں۔

ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ جب یمن کی چاروں طرف سے ناکہ بندی ہوئی ہو تو وہاں میزائل بھیجنا کس طرح ممکن ہے؟ سعودی عرب الزاما کے بجائے خطے کو عدم استحکام کا شکار کرنے والی پالیسیوں سے باز آئے اور یمن کے خلاف جارحیت اور مداخلت کو بند کرے۔

غلام علی خوشرو نے عالمی برادری پر زور دیا کہ یمن میں غیرانسانی اقدامات اور جرائم کے مرتکب ہونے والے سعودی حکام کے خلاف ایکشن لے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب، امریکہ کی حمایت سے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر دو ہزار پندرہ سے یمن کو اپنی وحشانہ جارحیت کا نشانہ بنائے ہوئے ہے جس میں اب تک ہزاروں یمنی شہید و زخمی اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔

پیغام کا اختتام/ 

 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں