اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

حکومت پر جسٹس ثاقب نثار کا قبضہ ہے : نواز شریف

پاکستان کے سابق اور بر کنار ہونے والے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ جسٹس ثاقب نثار نے از خود نوٹسز لے کر حکومت کا کام اپنے قبضہ میں کرلیا۔
خبر کا کوڈ: ۹۴۴
تاریخ اشاعت: 23:14 - March 30, 2018

حکومت پر جسٹس ثاقب نثار کا قبضہ ہے : نواز شریفمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور چیف جسٹس ثاقب نثار کی ملاقات پر کچھ نہیں کہہ سکتا، چیف جسٹس کے اسپتالوں کا دورے کا ٹارگٹ شاید ہم تھے، پارلیمنٹ کا کردار بھی دوسرے ہاتھوں میں چلا گیا ہے۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کے سوموٹو ایکشنوں نے حکومت کا کردار اپنے قابو میں کر لیا ہے، چیف جسٹس جو کرنا ہے کریں لیکن 18 لاکھ مقدمات کا بھی کچھ کریں، چیف جسٹس اس طرف توجہ دیں جو ان کا کام ہے، وہ کام نہ کریں جو ان کا نہیں، شہری انصاف کے منتظر ہیں، اس طرف توجہ دیں۔

نواز شریف نے کہا کہ میرے خلاف کیس ایک فراڈ ہے جو میرے اور اہل خانہ کے ساتھ ہو رہا ہے، بیوی بیمار ہے مجھے نہیں جانے دیا جا رہا، آج ایک ایک کرکے حقائق سامنے آئے ہیں، ثابت ہوگیا جو کچھ ہو رہا ہے سیاسی ہے، واجد ضیاء نے آج ہمیں سرخرو کر دیا، ہمارے خلاف الزامات کو دھودیا، یہ کیس ایک فراڈ ہے جو میرے اور فیملی کے ساتھ ہو رہا ہے۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ میرے خلاف کیس کے پیچھے بہت سی قوتیں ہیں، کیس میں سے کچھ نہیں نکل رہا تو مخالفین کو شرمندگی ہونی چاہیے، اب اگر مجھے ہر صورت سزا دینی ہی ہے تو میرا نام کوٹیکنا، حج اسیکنڈل، ای او بی آئی کرپشن کیس میں ڈال دیں، یہ تماشا زیادہ دیر تک نہیں چل سکتا۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں