16 October 2024

پاکستانی سینیٹ کا وزیر اعظم کے خلاف تحریک استحقاق لانے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹ چیئرمین صادق سنجرانی کے خلاف وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے متنازع بیان کو پارلیمنٹ کی توہین قرار دیتے ہوئے تحریک استحقاق لانے کا فیصلہ کرلیا۔
خبر کا کوڈ: ۹۷۱
تاریخ اشاعت: 18:01 - April 01, 2018

پاکستانی سینیٹ کا وزیر اعظم کے خلاف تحریک استحقاق لانے کا فیصلہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹ چیئرمین صادق سنجرانی کے خلاف وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے متنازع بیان کو پارلیمنٹ کی توہین قرار دیتے ہوئے تحریک استحقاق لانے کا فیصلہ کرلیا۔

پارٹی موقف کے حوالے سے شیریں رحمٰن نے واضح کیا کہ پی پی پی قیادت شاہد خاقان عباسی کے خلاف سینیٹ میں تحریک استحقاق لانے کا حتمی فیصلہ کرچکی ہے کیونکہ وزیراعظم سینیٹ چیئرمین کے خلاف مسلسل متنازع بیان دے کر پارلیمنٹ کی تضحیک کا باعث بنے ہیں۔

ادھر پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات فواد چوہدری نے ڈان کو آگاہ کیا کہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے پہلے سینیٹ چیئرمین کے خلاف وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے مخالف بیانات پر پارٹی تحریک استحقاق لانے کا مصمم ارادہ کر چکی ہے۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں