اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ہند و پاک میں جنگ نہیں ہوگی

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی سے اپیل کی ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ جتنا جلد ممکن ہوسکے، مذاکراتی عمل دوبارہ شروع کریں ۔
خبر کا کوڈ: ۹۷۳
تاریخ اشاعت: 19:23 - April 01, 2018

ہند و پاک میں جنگ نہیں ہوگیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کشمیری پنڈتوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے نریندر مودی سے اپیل کی کہ پاکستان کیساتھ بات چیت شروع کریں تاہم ان کا کہنا تھا کہ ہمسایہ ملک سے اس بات کی ضمانت لی جائے کہ وہ اپنی سر زمین ہندوستان کیخلاف استعمال نہ کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ افہام و تفہیم کا طرز عمل تمام سطحوں پر شروع کیا جائے تاکہ مسائل کو حل کیا جاسکے ۔ انہوں نے کہاکہ منافرت سے کہیں بھی نہیں پہنچا جاسکتا ہے اس لئے کہ ماضی میں ثابت ہو اہے کہ جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے اور جنگوں سے صرف تباہی اور بربادی دیکھنے کو ملتی ہے ۔

محبوبہ مفتی نے کہا ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ نہیں ہوگی اس لئے کہ اگر جنگ ہونی ہی تھی تو 2011 میں ہوئی ہوتی جب دونوں ملکوں کی افواج ایک برس تک ایک دوسرے سے آنکھ میں آنکھ ڈالےکھڑی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ پر حملہ ہونے کے بعد ایک برس تک فوج سرحدوں پر تعینات رہی، لیکن جنگ نہیں ہوئی اور نہ کبھی ہوگی کیونکہ دونوں ملکوں کو احساس ہے کہ جنگ سے دونوں کی تباہی ہوگی۔

محبوبہ مفتی نے کہا کہ افہام و تفہیم کی پالیسی جو اُس وقت کے وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی نے اختیار کی تھی کو زندہ رکھنے کے ساتھ ساتھ اسے آگے بڑھانے کی بھی ضرورت ہے ۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں