16 October 2024

امریکہ اور یورپی ممالک کے خلاف روس کی کارروائی

روس نے امریکہ کے سفارتکاروں کی طرح برطانیہ کے سفارتی عملے کےمزید 50 ارکان کو ملک بدر کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
خبر کا کوڈ: ۹۸۲
تاریخ اشاعت: 15:07 - April 02, 2018

امریکہ اور یورپی ممالک کے خلاف روس کی کارروائیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی ترجمان کے مطابق روس نے برطانوی سفارتی عملے کو 50افراد کم کرنے کے لئے ایک ماہ کی مہلت دی ہے ۔

روس کا یہ اقدام برطانیہ میں سابق روسی ایجنٹ پر اعصابی گیس کے حملے کے تناظر میں کیا گیا ہے، اس سے پہلے بھی ماسکو  لندن کے 23 سفارت کاروں کو ملک بدر کرچکا ہے۔

روس نے جن مزید 50سے زائدافراد کو ملک سے نکالنے کا حکم دیا ہے ان میں سفارتی اور ٹیکنیکل اسٹاف شامل ہیں ۔

اس سے قبل برطانیہ نے 23 روسی سفارت کاروں کو ملک بدر کیا تھا، لندن سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے امریکا، یورپی یونین اور نیٹو ممالک نے 150 سے زائد سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کا اعلان کیا تھا جس پر سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے روس نے جوابی اقدام کیا۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں