اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

یمنی فوج کے حملے میں 5 سعودی فوجیوں کی ہلاکت

یمنی فوج کے جوابی حملے میں پانچ سعودی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ دوسری جانب یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے یمنی رہنماؤں سے ملاقات کے بعد صنعا سے جنیوا کے لیے روانہ ہو گئے۔
خبر کا کوڈ: ۹۸۵
تاریخ اشاعت: 18:48 - April 02, 2018

یمنی فوج کے حملے میں 5 سعودی فوجیوں کی ہلاکتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی واس نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پانچ سعودی فوجی جیزان کے علاقے سے ملنے والی مشترکہ سرحد پر یمنی فوج کے ساتھ جھڑپ میں ہلاک ہو گئے۔

یمنی فوج کے توپ خانے نے بھی جنوبی سعودی عرب کے علاقے نجران میں فوجی اہداف پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں السدیس، نہوقہ، الشبکہ، محروق صغیر اور محروق کبیر نامی سعودی فوجی اڈوں کو زبردست نقصان پہنچا۔

ہفتے کے روز بھی یمنی فوج کے جوانوں نے نجران میں قائم سعودی نیشنل گارڈ کے ایک ٹھکانے کو درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے بدر ایک میزائل سے نشانہ بنایا تھا۔

یمنی فوج کے جوانون نے جمعے کے روز بھی نجران میں واقع سعودی عرب اور امریکہ کی مشترکہ آئل کمپنی آرامکو کی تنصیبات پر بدر ایک میزائل سے حملہ کیا تھا۔

سعودی عرب کی جانب سے زمینی، فضائی اور سمندری محاصرے کے باوجود یمنی فوج اندرونی وسائل اور توانائیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنی دفاعی اور فوجی طاقت میں مسلسل اضافہ کر رہی ہے۔

دوسری جانب سعودی حکومت اور اس کے اتحادیوں کے جنگی طیاروں نے ایک بار پھر شمالی یمن کے صوبہ حجہ پر ممنوعہ بم برسائے۔

سعودی عرب نے امریکہ کی شہہ پر پچھلے تین برس سے یمن کو وحشیانہ جارجیت کا نشانہ بنانے کے علاوہ مغربی ایشیا کے اس غریب اسلامی ملک کا زمینی، فضائی اور سمندری محاصرہ بھی کر رکھا ہے۔

سعودی جارحیت اور محاصرے کی وجہ سے ہزاروں یمنی شہری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں جبکہ کئی لاکھ افراد کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

سعودی محاصرے کی وجہ سے یمن میں غذائی اشیا اور دواؤں کی بھی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔

اسی دوران اطلاعات ہیں کہ یمن کے صوبے الحدیدہ میں غذائی اشیا اور ایندھن کے ایک گودام میں آگ لگنے کی وجہ سے ہزاروں ٹن غذائی اشیا اور ایندھن جل کر راکھ ہو گیا۔

شارٹ سرکٹ کو غذائی اشیا کے گودام میں آگ لگنے کی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ 

ایک اور اطلاع کے مطابق یمنی فوج نے جنوبی سعودی عرب میں سعودی فوجی اہداف پر کئی حملے کیے اور صوبہ عسیر میں سعودی فوج کے دو اسنائپروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔


درایں اثنا یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائند مارٹن گریفتھیس، یمنی رہنماؤں سے ملاقات اور گفتگو کے بعد جنیوا روانہ ہو گئے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں