اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

کربلا کی شیردل خاتون جناب زینب (س) کی شب وفات کا غم

کربلا کی شیر دل خاتون حضرت زینب کبری سلام اللہ علیہا کی شب وفات کی مناسبت سے اسلامی جمہوریہ ایران سیاہ پوش اور سوگوار ہے اور مختلف شہروں اور علاقوں میں مجالس عزا برپا کی جا رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۹۹۰
تاریخ اشاعت: 23:32 - April 02, 2018

کربلا کی شیردل خاتون جناب زینب (س) کی شب وفات کا غممقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پندرہ رجب المرجب نواسی پیغمبر، دختر علی و بتول، ثانی زہرا حضرت زینب کبری سلام اللہ علیہا کا یوم وفات ہے۔ اسی موقع  پر ایران کے مختلف شہروں میں مجالس عزا کا انعقاد کیا گیا ہے اور مختلف مقامات خاص طور سے مساجد اور امام بارگاہوں کو سیاہ پوش کیا گیا ہے اور خطبا و ذاکرین کرام، کربلا کی شیر دل خاتون حضرت زینب کبری سلام اللہ علیہا کے فضائل و مصائب بیان کر رہے ہیں۔

مشہد مقدس میں فرزند رسولۖ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ  مطہر اور قم المقدسہ میں آپ کی خواہر گرامی حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے روضہ اقدس میں اہلبیت اطہار علیہم السلام کے عقیدت مندوں کا ہجوم ہے اور یہ عزادار، حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی شب وفات کی مناسبت سے اشک غم بہاتے ہوئے ان مقدس بارگاہوں میں نذرانہ عقیدت پیش کر رہے ہیں۔

کربلا میں اپنے مظلوم بھائی اور آپ کے اصحاب و انصار کی شہادت کے بعد جب اہل حرم کو اسیر کر کے کربلا سے کوفہ اور کوفے سے شام لے جایا جانے لگا تو ثانی زہرا حضرت زینب کبری سلام اللہ علیہا قافلہ سالار بنیں اورآپ نے مختلف مقامات پر خاص طور سے دربار یزید میں اپنے بابا علی مرتضی کے لہجے میں خطبہ دیا اور نواسہ رسولۖ اپنے مظلوم بھائی حضرت امام حسین علیہ السلام اور اہل حرم پر یزید ملعون کی افواج کے مظالم بیان کئے جس سے لوگوں میں تلاطم برپا ہو گیا۔

اس طرح نواسی رسولۖ نے دین اسلام کو مٹانے کی یزیدی خواہش کو خاک میں ملا دیا۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں