اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

سعودی عرب کے 4 فوجی ہلاک

سعودی عرب کے ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ یمنی فورسز نے سعودی عرب کے مزید 4 فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۰۵۸
تاریخ اشاعت: 20:54 - April 06, 2018

سعودی عرب کے 4 فوجی ہلاکمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، یمن کے جنوب میں یمنی فورسز اور سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں کے درمیان شدید لڑائی کے دوران سعودی عرب کے 4 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ سعودی عرب نے اپنے 4 فوجویں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔

ادھر سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے اپنے مجرمانہ اور بہیمانہ ہوائی حملوں میں صنعا ایئر پورٹ پر 8 بار بمباری کی۔

واضح رہے کہ یمن اس وقت شدید انسانی بحران کا شکار ہے جہاں 83 لاکھ افراد درآمدی خوراک پر انحصار کرتے ہیں۔ اقوام متحدہ کی جانب سے قحط سے متاثرہ بچوں کے لیے فوری کارروائی پر زور دیا گیا ہے۔

سعودی عرب نے امریکہ کی حمایت میں مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کو اپنی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے جس میں اب تک تیس ہزار سے زائد یمنی شہری شہید و زخمی اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔

یہ حملے یمن کے عوام کے قتل عام کے علاوہ اس ملک کی بنیادی تنصیبات کی بھی ویرانی اور تباہی و بربادی کا باعث بنے ہیں۔

سعودی عرب نے اس ملک کے عوام کو شدید محاصرے میں رکھا ہے اور اس وقت یمنی عوام وسیع پیمانے پر انسانی بحران سے دوچار ہیں کہ جسے صدی کا انسانی المیہ کہا جا رہا ہے۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں